اپنے باورچی خانے کو معظم اور فعال رکھنا ہر فرد چاہتا ہے۔ اس کام کے لیے آپ کو باورچی خانے میں استعمال ہونے والی اشیاء کو ترتیب سے رکھنا پڑتا ہے۔ اس کے لیے شیلف اور الماریاں سب سے بہترین ثابت ہوتی ہیں۔
آج ہم آپ کو بہت سارے موجودہ آپشن میں چند کی مثال دیں گے جس سے آپ اپنے باورچی خانے کو نہ صرف منظم کر سکتے ہیں بلکہ اس کے ذریعے اس کی دلکشی میں بھی اضافہ کر سکتے ہیں۔
چلیں پھر دیکھتے ہیں کہ آپ کے باورچی خانے کے لیے کون سا شیلف سب سے بہترین ہے.
اس تصویر میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح کلاسیک انداز فعالیت بھی پیدا کر رہا ہے اور دلکشی بھی۔ یہ آپ کے باورچی خانے کے لیے بہت منفرد انداز ہو گا اور آپ اسے آرائش کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اس طرح کا شیلف ہر طرح کے باورچی خانے میں چلے گا۔
مختلف مٹیریل کے ملاپ سے بنا یہ فرنیچر آپ کے باورچی خانے کو بہت منفرد انداز دے گا۔
ادھر دیکھیں کس طرح لکڑی کے شیلف پر دھاتی فریم لگایا گیا ہے۔ سب سے اہم بات، اگر آپ کو زیادہ جگہ چاہیے تو چھت تک شیلف بنوائیں۔
آج کل کی جدید ایل ۔ ای ۔ ڈی ٹیکنالوجی نے ماحول کو سجانے کے لیے بہت سارے مواقع پیدا کر دئیے ہیں۔
اپنے باورچی خانے کو روشن کرنے کے لیے شیلف کے نیچے ایل ۔ ای ۔ ڈی روشنیاں لگائیں۔
یاد رکھیں تھوڑا بھی بہت ہوتا ہے۔ آپ اپنے باورچی خانے کے لیے اس طرح کے سیدھے اور سادہ سے شیلف چن سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ لکڑی، دھات یا شیشے کا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
اپنے باورچی خانے کے بولڈ انداز کے لیے اس طرح کے شیلف بہترین رہیں گے اور دکھنے میں بھی یہ بہت زبردست لگتے ہیں۔ یہ ہر طرح کے باورچی خانے میں لگاۓ جا سکتے ہیں۔
آرام دہ اور تھوڑے سے دیہی انداز کے لیے یہ انداز بہترین ہے۔ اس طرح روزمرہ کی ضروری اشیاء جیسے پلیٹیں، پیالیاں سامنے بھی رہتی ہیں اور ترتیب میں بھی۔
باورچی خانے میں موجود کاؤنٹر نہ صرف بہت کار آمد ہوتے ہیں بلکہ آپ کا باورچی خانہ ان کے بغیر مکمل نہیں ہوتا۔
ان کے نچلے حصے کو ذخیرے ی جگہ کے طور بر استعمال کرنا بہترین خیال ہے نہ۔۔
شیلف صرف ذخیرے کے لیے ہی استعمال نہیں ہوتا بلکہ یہ برقی آلات رکھنے کے لیے بھی استعمال ہو سکتا ہے۔ جیسا کہ چھوٹا بجلی سے چلنے والا اوون یا پھر مائیکرو ویو۔
مختلف رنگوں اور انداز کا ملاپ اس باورچی خانے کو بہت دلکش اور منفرد لک دے رہا ہے۔ اگر آپ چاہیں تو آپ بھی اس طرح کا باورچی خانہ با آسانی بنوا سکتے ہیں۔
5 متاثر کن کچن کی الماریاں بھی دیکھیں.