ایک جدید اور متحرک گھر

Resham Ejaz Resham Ejaz
Bright and Energetic Design, Premdas Krishna Premdas Krishna Bedroom
Loading admin actions …

ایک جدید گھر جو فعال ہونے کے ساتھ ساتھ آرام دہ بھی ہو، ہم میں سے بہت سوں کا خواب ہے۔ اور آج کا سفر آپ کو اپنے لیے جدید طرز زندگی تخلیق کرنے کی بہت سی تجاویز دے گا۔ پشاور کے معماروں کی تعمیر کردہ یہ رہائش گاہ روشن، متحرک اور آرام سے بھری ہے۔ پوری عمارت میں سرمئی اور سفید کے مختلف شیڈ استعمال کیے گیے ہیں جو ایک سادہ اور نفیس طبق دار وضع بناتے ہیں۔ نرم و ملائم اور جدید فرنیچر، صاف ستھرا ڈیزائن اور درست روشنیاں اس گھر کے اندرونی حصے کو اپنائیت سے بھر دیتی ہیں۔ غسل خانوں کے علاوہ تمام حصوں کا فرش لکڑی سے بنا ہےجو اس گھر کو نرم گرم بناتا ہے۔

پرسکون مرکزی خواب گاہ

سرمئی اور سفید کے مختلف شیڈ ایک ساتھ مل کر مرکزی خواب گاہ کو پرسکون اور عمدہ بناتے ہیں۔ اس جدید بستر کا ہیڈ بورڈ چالاکی سے آرائشی سامان دکھانے کے لیے استعمال کیا گیا ہے، جبکہ یہ کرسی مطالعے کے لیے بہترین ہے۔ ہلکے پردے سورج کی کچھ روشنی کو اندر آنے کا راستہ دیتے ہیں اور یہاں سے ڈریسنگ روم تک بھی رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

جدید لاؤنج

گہری لکڑی کے ساتھ سفید دیواریں اور چھت اور پرسکون روشنیاں ایک جاذب نظر اور آرام دہ رہنے کے کمرے کی تصویر بناتی ہیں۔ انگریزی حرف L کی شکل کا سوفا جدید ہے جسے گہرے سرمئی رنگ کے کشن آرام دہ بناتے ہیں۔دلکش گلدان اور فن پارے جگہ کی کشش میں اضافہ کرتے ہیں۔

ذہین بچوں کی خواب گاہ

بچوں کے کمرے میں سفید اور سرمئی رنگوں کو صاف ستھرے بستروں پر شوخ نیلے رنگ کی مدد سے متوازن کیا گیا ہے۔ بڑی سے کھڑکی کے ساتھ ایک کونہ پڑھائی کے لیے مخصوص ہے جبکہ دیوار پر لگا ایک مزے دار سٹیکر بچوں کے خوابوں کے بارے میں بات کرتا نظر آتا ہے۔

فیشن ایبل غسل خانہ

باقی تمام کمروں کی طرح غسل خانے میں بھی سفید اور سرمئی رنگوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ فرش پر بڑی اور دیواروں پر چھوٹی ٹائلیں اس جگہ کو گہرائی کا احساس دیتی ہیں جبکہ ایک تنصیب کردہ الماری اور کھلے شیلف اس خوبصورت سنک کو مکمل کرتے ہیں۔ شاور کی شیشے کی احاطہ بندی دھوپ کو اندر آنے دیتی ہے اور اس غسل خانے کو خوشی اور مثبت سوچ سے بھر دیتی ہے۔

نفیس اور عملی

صاف ستھری اور ہموار ٹائلوں سے سجا یہ ایک اور سفید سرمئی پرآسائش غسل خانہ ہے۔ سنک کے لیے بنائی گئی جگہ جدید اور سامان رکھنے میں آسان ہے جبکہ اس کے پیچھے موجود دیوار کے کچھ حصے کو بے ترتیب ڈیزائن کی مدد سے دلچسپ بنایا گیا ہے۔

اب ایک اور سفر پر چلیے: گجرات میں بنا ایک جدید اور خوبصورت گھر۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine