آپ کے گھر کے داخلے کو پِھر سے سجانے کے لیے ۱۱ تراکیب

Resham Ejaz Resham Ejaz
Remodelación/Ampliación Vivienda Villa Acropolis, Arq. Alberto Quero Arq. Alberto Quero Modern houses کنکریٹ
Loading admin actions …

گھر کے بیرونی حصے کا خوبصورت ہونا ضروری ہے کیوں کہ یہ مہمانوں پر آپ کا پہلے تعارف ہوتا ہے۔ بے شک گھر کا داخلہ بہتر بنانے کے ان گنت طریقے موجود ہیں مگر گھر کا بیرونی حصہ بنانا بہترین طریقوں میں سے ایک ہے۔ 

اگر آپ اپنے گھر کے بیرونی حصے کے لیے ڈیزائنز کی تلاش میں تھے تو آپ ان ۱۱ ڈیزائنز میں سے کسی کا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

۱۔ پختہ سیمنٹ اور شیشہ

سب سے زیادہ حَسِین بیرونی حصوں میں سے ایک یہ آدھا سیمنٹ اور آدھا شیشے سے بنا حصہ ہے۔ دیوار کے اوپری حصے پر رنگین شیشے لگا دینے سے آپ محفوظ بھی رہیں گے اور ارد گرد کا جائزہ بھی لے سکیں گے۔

۲۔ سیمنٹ کی گرِل

اپنے گھر کے بیرونی حصے کے لیے جو دوسرا ڈیزائن آپ استعمال کر سکتے ہیں وہ سیمنٹ کی گرِل ہے۔ ان سلاخوں کو ایک دوسرے کے اوپر لگا کر آپ اپنی مرضی کا ڈیزائن حاصل کر سکتے ہیں۔

۳۔ لوہے کی سلاخیں

گھر کے بیرونی حصے کے لیے تجاویز ڈھونڈنے والوں کے لیے مرکزی داخلی دیوار پر لوہے کی سالاخیں لگانا بھی ایک شاندار انتخاب ہو سکتا ہے۔ یہ سلاخیں مختلف ڈیزائنز میں آتی ہیں اور آپ اپنی مرضی کا ڈیزائن چن سکتے ہیں۔

۴۔ لوہا اور لکڑی کے تختے

دو مادے جیسا کہ لکڑی اور لوہے کو ملا دینا بہترین نتائج پیدا کر سکتا ہے۔ اِس تصویر کی طرح انہیں منفرد اندازِ میں استعمال کر کے آپ ایک اچھوتا بیرونی حصہ حاصل کر سکتے ہیں۔

۵۔ رنگین دیوار

ایک دلکش بیرونی حصہ حاصل کرنے کا سب سے آسان راستہ بیرونی دیواروں کو کسی تیز رنگ میں رنگ دینا ہے۔ اِس بیرونی حصے کے ڈیزائنر نے اِس عمارت کو نمایاں کرنے کے لیے گہرا نیلا رنگ استعمال کیا ہے۔

۶۔ کالا مرکزی دروازہ

داخلے کو نمایاں بنانے کا ایک اور راستہ کالے رنگ کا بیرونی دروازہ رکھنا ہے۔ لکڑی کے متوازی تختے لگا کر اِس دروازے کی خوبصورتی بڑھائی جا سکتی ہے۔ یہ بیرونی حصہ نہ صرف فیشن ایبل نظر آتا ہے بلکہ عمارت کے باقی ڈیزائن کو بھی سنوارتا ہے۔

۷۔ اینٹوں سے بنا بیرونی حصہ

اپنی مرضی کا بیرونی حصہ حاصل کرنی کے لیے اینٹیں بھی ایک اچھا انتخاب ہیں۔ جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے، آپ عام اینٹوں سے بھی منفرد ڈیزائن تخلیق کر سکتے ہیں۔

۸۔ لوہے کے اونچے گیٹ

ایک شاندار بیرونی حصے اور اضافی حفاظتی تہہ کے لیے لوہے کا گیٹ بہترین ہے۔ یہ دروازے آپ کے ماحول کے مطابق کسی بھی رنگ میں رنگے جا سکتے ہیں اور اسی وجہ سے ان کا استعمال لازمی ہے۔

۹۔ پتھروں کی دیوار

اگر آپ قدرتی طرز کا بیرونی جیسا چاہتے ہیں تو پتھروں سے بنی دیوار ایک اچھی تجویز ہے۔ یہ دیواریں نہ صرف پائیدار ہوتی ہیں بلکہ دیہی خوبصورتی کا نمونہ بھی۔

۱۰۔ داخلی باغ

گھر کا بیرونی حصہ بنانے کے لیے باغ ایک بہترین متبادل ہے۔ اپنے گھر کے گرد کچھ گملوں اور سرسبز گھاس والے لان کو آپ گھر میں قدرتی داخلے کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔

۱۱۔ ڈیزائنر مرکزی دروازہ

آپ گھر کے مرکزی گیٹ کو مزید آراستہ کر کے بیرونی حصے کو پرکشش بنا سکتے ہیں۔ جیسا کہ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے، اس ڈیزائنر نے چوکور سوراخوں کی مدد سے اِس دروازے کو خوشنما بنایا ہے۔ 

داخلے سے متعلق مزید تجاویز یہاں دیکھئے: ایک خوبصورت بیرونی حصہ کیسے بنایا جائے۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine