6 مثالیں دیکھیں اور اپنے ڈائینگ روم میں تبدیلیاں کریں اور شان سے کھانا کھائیں.

Farheen Farheen
Residencia Guadalajara, Olivia Aldrete Haas Olivia Aldrete Haas Dining room
Loading admin actions …

جب آپ سٹیک پکنے کا انتظار کر رہے ہیں صرف وہی وقت ہے پرہیزی کھانے کا۔ جویلیا چائلڈ

مسز چائلڈ کھانے کے بارے میں ایک یا دو چیزیں جانتی تھی : بھنی ہوئی بطخ مالٹے کی چٹنی کے ساتھ سے خاگینہ تک وہ یقین دلاتی ہیں کہ ہر ایک کھانا یاد ہے۔

تاہم ایک کھانے سے تبھی لطف اندوز ہوا جاسکتا ہے جب وہ ایک اچھے ماحول میں کھایا جائے، اوی اپنے گھر کے ڈائنگ روم سے بہتر کیا ہوسکتا ہے؟ ناشتے سے رات کے کھانے تک ڈائینگ روم ہی ہے جس میں آپ مختلف کھانے، ذائقے چکھتے ہیں اور یادیں بناتے ہیں۔

تو کیا ہوتا ہے؟ جب آپ اپنے کھانے پکانے کے ہنر سے خوش ہوں، لیکن آپکو محسوس ہوتا ہے کہ آپکا ڈائینگ روم الٹ پلٹ ہے۔کیوں ؟؟؟ یہ اسکی وجہ پڑھیں

اس میز کو سنواریں

ہم بھی موقعے کی مناسبت سے کپڑے پہنتے ہیں تو یہ ہمارے میز پر لاگو کیوں نہیں ہوتا؟

میز کے کپڑے، رومال،گلاس،ایک اچھا سا گلدان، میزکی سجاوٹ----- خالی اور بے رونق میز کے لیئے کوئی بہانہ نہیں چلے گا اور کھانے کے لِئے جگہ کی عذر کو بھول جائیں۔ ایک چھوٹی سی تبدیلی بھی کھانے کے میز کو بہتر بنا سکتی ہے۔

اوپر دکھائی گئی میز کس طرح ٹھیک ٹھاک سیٹ کی گئی ہےMaria Christina Rinaldi نے کس طرح تھوڑی سی سجاوٹوں سے میز کو حسین بنا دیا ہے۔ وہ کہاوت یاد ہے نا جتنا کم اتنا زیادہ؟ یہ اس پر صادق اترتا ہے۔

بے وقت کا فرنیچر

ہمیشہ جب بھی فیشن بدلے تو اپنا فرنیچر بدلنے کی ضرورت نہیں۔ اپنے پیسے بچائیں اور ایک ایسا ڈنر سیٹ لیں جو وقت اور رجحانات سے بالاتر ہے۔

ایسا اسٹائل پسند کریں[ جدید، مرصع، دیہاتی یا ایشین]  جسکا آپکو پتہ اس پر ڈٹے رہیں گے۔ آپکا فرنیچر چمکدار ہوسکتا ہے اگر آپ چاہیں تو۔۔۔ البتہ غیرجانبدار بھی کبھی پرانا نہیں ہوتا—ہمارا یقین کریں۔ اب سے دس سال بعد سفید، سیاہ، بھورا، خاکستری بہت فیشن ایبل سمجھا جائے گا۔

بس آپکو یہ دھیان رکھنے کی ضرورت ہے کہ فرنیچر مضبوط اور پائیدار ہو۔ہم نے دیکھا ہے کہ اوپر والاڈیزائن  Olivia Aldrete Haasنے بنایا ہے جو بہت خاص ہے۔ زمینی رنگوں کا امتزاج ، گہرے افقی ڈیزائنز اور سیدھا سادا ڈیزائن کبھی پرانا نہیں ہوگا۔

ایسی مصوری جو بولتی ہے

مہربانی کر کہ ایسے لوگوں سے تعلق توڑ لیں جو کہتے ہیں دیوارکی  مصوری صرف لیونگ روم تک محدود ہونی چاہیے ہمیں اپنی زندگی میں ایسی منفی سوچیں نہیں چاہیں۔

ڈائنگ روم میں مصوری لگانا بہت بہتر ہوتا ہے۔ یہ صرف جگہ کو خوبصورت نہیں بناتے بلکہ گفتگو کا حصہ بھی بن سکتے ہیں جب چائے کا دور چلے تو۔ سفید اور کالے کینوس کے اندر رنگ برنگی تصویر کیا کمال لگتی ہے۔دیوار پر لگی مصوری شاندار کھانے میں آپکا بہترین ساتھ بن سکتی ہے۔

ہم یقینی طور پر کہہ سکتے ہیں کہ Lemonbeکی جانب سے یہ ایک شاندار مصوری نمونہ ہے۔ اسکے خوبصورت اور تیز رنگوں نے پورے کمرے کو اپنے حسار میں لیا ہوا ہے۔اس نیلی دیوار کا اس میز کے ساتھ ایک خاص امتزاج بن رہا ہے۔

تھوڑی روشنی آزمائیں

ہومی فائی پر ہم قدرتی روشنی کےبہت بڑے پرستار ہیں۔ بڑی کھڑکیوں سے سورج کی روشنی اور تازہ ہوا اندر آسکتی ہے جو آپکے قیمتی انٹیریئر کو روشن کرے گی۔ لیکن کیا کہ اگر قدرتی روشنی کا بندوبست نہ ہوسکے؟ آپکو ہمت ہارنے کی ضرورت نہیں ہم مصنوعی روشنی کا بھی استعمال کر سکتے ہیں اسکے آئیڈیاز بھی ہم آپکو دیں گے۔ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے مہمان چمچ منہ میں لے جاتے ہوئے سوچیں کہ یہ کیا ہے جو ہمارے معدے میں جارہا ہے؟ تو اپنے کھانوں کو مزید پر لطف بنانے کے لیئے ہم نے ڈائینگ روم میں کچھ روشنیوں کا استعمال کیا ہے۔HC Interiors ہمارے ساتھ متفق لگتے ہیں اسلیئے ہی انہوں نے اس ڈائینگ ہال کو بہترین اور چمکدار روشنیوں سے سجایا ہے۔

فرش اور دیواروں پر لیمپس لگانا آسان ہوتا ہے لیکن چھت یا پھر اونچی جگہ پر روشنیاں لگانے کے لیئے آپکو پیشہ ور الیکٹریشنز کی ضرورت پڑے گی تو یہ کام یا تو کسی ماہر انسان سے کروایں یا پھر انکی نگرانی میں کریں

ایک قالین جو بلکل صحیح ہو

ڈائینگ ہال کو ابھی اور اس وقت تبدیل کرنا چاہتےہیں ؟ اپنا قالین بدلیں۔ بہت سے لوگ دیواریں بدلنے پر ایک خوبصورت قالین کو ترجیح دیتے ہیں۔

صحیح طرح کا قالین آپکے اردگرد کے ماحول کو بدل سکتا ہے اور آپ کوئی بھی جادوئی امتزاج استعمال کر سکتے ہیں جیسا کہ Mariangel Coghlaنے اوپر والی تصویر میں کیا ہے لال اور نیلا شاندار۔۔۔۔۔ اور اپنے قالین کے رنگ کی تھوڑی سی سجاوٹیں شامل کرنے سے کمرہ مزید کھل اٹھے گا۔

ہومی فائی ہنٹ: ہمیں معلوم ہے کہ ہم چیزوں کو بہنے سے نہیں روک سکتے۔ اسلِئے ہماری تجویز ہے کہ سادے قالین لیں انکو صاف کرنے کے لیئے کم محنت چاہیے ہوتی ہے۔

کمرے میں صحیح قالین لگانا چاہتے ہیں؟ آئیے ہم اپکی مدد کرتے ہیں: کمرے کوقالین سے تھوڑا دلکش بنائیں۔

بےحد دلکش کرسیاں

ماڈرن شیشے کی میز اور باغیچے کیکرسیاں اسی کی دہائی کی یاد دلاتے ہیں۔انٹیریئر ڈیزائن کوئی ریاضی نہیں ہے۔۔ مکسنگ اور میچینگ اچھی طرح کی گئی ہو تو بہت خوبصورت لگتی ہے۔

یہ مکس اینڈ میچ ڈائینگ میز بہت سے اسٹائل اور رنگوں میں آتا ہے۔ لیکن اسکے لیئے تھوڑی پلانگ کرنی پڑے گی اور اسکے لیئے یہ باتیں دھیان میں رکھیں ۔

اس وضع کو حاصل کرنے کے لیئےآسان ہے کہ آپ اسکو کسی بھی رنگ اور اسٹائل میں حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے بہت ساری شکلیں، میٹریل بھی موجود ہیں۔

اگر آپ بہت آہستگی سے میچنگ کرنا چاہتے ہیں تو ہلکے رنگ چنیں وہ بہترین امتزاج ثابت ہوتے ہیں۔

اگر رنگ ملانا آپ کے بس میں نہیں تو غیر جانبدار رنگ استعمال کریں جیسے کہ سفید ، کالا، لوہا اور لکڑی بہت زبردست لگیں گےیا آپ انکو ملا بھی سکتے ہیں۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine