ایسے داخلے جو آپ کے گھر کو سب سے منفرد بنا دیں گے

Resham Ejaz Resham Ejaz
Studio in loft style, Rubleva Design Rubleva Design Industrial style corridor, hallway and stairs
Loading admin actions …

جب لوگ آپ کے گھر میں پہلی بار داخل ہوتے ہیں تو آپ ان کو کیا تاثر دیتا چاہتی ہیں؟ اگر آپ چاہتی ہیں کہ وہ سوچیں یار کتنا پیارا گھر ہے یہ، تو آگے پڑھیے، ہمارے پاس کچھ شاندار تجاویز ہیں جو آپ کی داخلی راہ داری کو لا جواب بنا دیں گی۔ بھلے آپ کسی بھی انٹیریر ڈیزائنر سے پوچھ لیں، وہ آپ کو یہی بتائیں گے کہ آپ کے گھر کا داخلہ کسی پر بھی اچھا تاثر ڈالنے کا پہلا موقع ہوتا ہے، تو اسے خوبصورت بنانا لازمی ہے۔ مگر اگر آپ نہیں جانتیں کہ کہاں سے شروع کریں یا کن تجاویز پر عمل کریں، تو اِس منصوبوں پر ایک نظر ڈالیں جو ہم نے آپ کے لیے ڈھونڈے ہیں۔ یہ ایک ہی وقت میں دلچسپ، منفرد اور بے مثال ہیں، اور ہم جانتے ہیں کہ آپ اپنی راہ داری کو خوبصورت بنانے کے لیے ان میں سے کچھ تراکیب ڈھونڈ ہی لیں گی۔

۱. خاندان کو دھیان میں رکھیں

اگر آپ کے گھر میں بہت سے لوگ رہتے ہیں تو آپ کو راہ داری میں بہت سی سامان رکھنے کی جگہ چاہیے، تا کہ اِس امر کو یقینی بنایا جا سکے کہ آپ کے گھر کے باہر پہننے کے سارے کپڑے ترتیب سے رکھے ہیں اور پھیلے ہونے کے بجائے صفائی سے رکھے ہیں۔ یہ بینچ اعلی ہے اور اِس کے نیچے خفیہ الماریاں بھی ہیں۔

۲. ایک جدید اندازِ استعمال کریں

سفید دیواریں، سامان رکھنے کی جگہ فراہم کرتا فرنیچر اور قدرتی لکڑی کی فراوانی آپ کے داخلے کو کسی تازہ ہوا کے جھونکے کے طرح بنا دے گی۔

۳. فرش کو چمکا دیں

کیوں نہ آپ ایک فنکارانہ راہداری کے لیے ایک چمکدار فرش کا انتخاب کریں؟ جہاں دیواریں اور باقی رنگ بہت سادہ اور درمیانی ہیں، آپ اِس چمکیلے فرش پر توجہ دیئے بغیر نہیں رہ سکتے۔ یہ چھوٹی جگہ میں استعمال کرنے کے لیے بہترین ہے کیوں کہ اِس طرح لوگ آپ کے فرش میں اتنا کھو جائیں گے کہ وہ جگہ کی کمی محسوس ہی نہ کر پائیں گے۔

۴. خیر مقدم کرتا ہوا

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا داخلہ لوگوں کو دم بخود کرنے کے بجائے ان کا خیر مقدم کرے تو کیوں نہ بہت سی قدرتی لکڑی کا استعمال کیا جائے؟ اِس مواد کو مزید نمایاں کرنے کے لیے سفید رنگ کا استعمال کریں اور آپ کو اتنی پیاری داخلے کی جگہ ملے گی جسے آپ کبھی چھوڑنا نہیں چاہیں گی۔

۵. سادہ اور اصلی

واہ، کیا یہ نہایت حیرت انگیز داخلہ نہیں ہے؟ خالی اینٹیں دلکش نظر آتی ہیں اور ایک آرام دہ گھر کا پتا دیتی ہیں۔ یہاں کچھ تصویریں رکھ دینے سے آرْٹ گیلری جیسا سماں بن جائے گا جو کبھی برا نہیں لگ سکتا۔

۶. ہر چیز ہلکی رکھیں

واہ! کون سوچ سکتا تھا کہ یہاں موجود الماری اصل میں ایک جوتے رکھنے کی جگہ ہے۔ یہ درازیں کھل کر اپنے اندر رکھے گئے جوتے دکھاتی ہیں مگر یہ الماری خود زیادہ جگہ نہیں لیتی۔ جس کی وجہ سے آپ کے پاس دلچسپ ٹائلیں دکھانے کی بہت سی جگہ بچ جاتی ہے۔

۷. قدرتی سکون

یہ راہ دری نہایت پر سکون ہے۔ یہ سادہ دیواریں کچھ حَسِین تصویریں لگانے کے لیے جگہ مہیا کرتی ہیں اور چھوٹا سا قالین ساری جگہ کو ہم آہَنْگ بناتا ہے۔ یہاں پر موجود روشنی بھی تازگی کا احساس دیتی ہے۔

۸. ایسا دروازہ بنائیں جسے سب دیکھتے رہ جائیں

یہ ۲۱۰۷ کا نیا اندازِ ہے اور ہمیں بہت پسند ہے۔ گھر کے بیرونی دروازے کے پچھلے حصے کو کسی شوخ رنگ میں رنگ کر آپ کو اپنی راہ داری کو مزید خوش نما بنانے کے لیے اور کسی چیز کی ضرورت نہیں۔ دَر حقیقت آپ کو بس سفید دیواروں اور اچھی روشنیوں کی ضرورت ہو گی۔

۹. کچھ شیشے لگائیں

کیا آپ کو یہ راہ داری حد سے زیادہ پسند نہیں آئی؟ یہ سب کچھ اِس شیشے کے دروازے کی وجہ سے ممکن ہو پایا ہے۔ روشن، شوخ اور ہوادار، یہ جگہ جدید نظر آتی ہے جب کے انوکھا نظر آتا یہ لکڑی کا شیلف اسے متوازن کرتا ہے۔

۱۰. کچھ ہریالی لائیں

ہم نے سب سے اچھی تجویز آخر کے لیے بچا کر رکھی تھی۔ ان ڈور پودوں سے زیادہ کوئی بھی چیز کسی راہ داری کو نہیں سنوار سکتی۔ آپ کو ایسا چمکدار سفید تھیم بنانے کی ضرورت تک نہیں ہے کیوں کہ کسی بھی قسم کے پودے اچھے ہی لگیں گے۔ بس ایک صاف سُتھری تختی اور تیز روشنیوں کا استعمال مت بھولیں۔

یہاں دیکھئے: داخلے کے بارے میں ۱۲ ایسی تجاویز جو آپ کے مہمانوں کو حسد میں مبتلا کر دیں گی۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine