کھانے کی میزوں اور کرسیوں کے لیے 9 بہترین انداز

Hamna – Homify Hamna – Homify
Interiorismo para residencia en Altozano Morelia, Dovela Interiorismo Dovela Interiorismo Comedores modernos Madera maciza Multicolor
Loading admin actions …

2017 کے گھروں کی تعمیر میں سب سے بڑا ٹرینڈ جو واپس آیا ہے وہ ہے باقاعدہ بنائی گئی کھانے کی جگہ۔ تو پھر آپ کو اس انداز میں واپس لانے کے لیے اس سے بہتر بات اور کیا ہو سکتی ہے کہ ہم آپ کو ایسے زبردست ڈائننگ ٹیبل اور کرسیوں کے انداز دکھائیں جو آپ کے گھر کے لیے بہت اسٹائلش بھی ہو گا اور بہت فعال بھی ثابت ہو گا۔ 

سب سے پہلے تو یہ بات آپ کو پتہ ہی ہو گی کہ آج کل زیادہ تر گھر کھلے منصوبے پر تیار کیے جاتے ہیں۔ اسی لیے الگ سے کھانے کی میز کی تو ضرورت باقی نہیں رہ جاتی بلکہ آپ کو اسی ایک کشادہ سی بڑی جگہ میں خوبصورت سی میز اور کرسیاں رکھ سکتے ہیں۔ زیادہ تر اندرونی آرائش کے ماہرین آپ کو یہی مشورہ دیں گے کہ کوئی الگ سے کھانے کی جگہ تیار کرنے کے بجاۓ پہلے سے موجود جگہ کو ہی خوبصورتی سے استعمال کر لیا جاۓ۔ یقین نہیں آ رہا تو نیچے دکھاۓ گئی تصاویر کو دیکھ لیں۔

1- لکڑی اور شیشہ

لکڑی اور شیشے کا کمبینیشن ہمیشہ سے ہی سب سے بہترین لگتا ہے اور اگر اس کے ساتھ مل جاۓ تھوڑا رسٹک ٹچ تب تو کیا ہی بات ہے۔ اس خوبصورت سی کھانے کی میز پر 8 لوگوں کے بیٹھنے کی جگہ ہے۔ اور رسٹک انداز مکمل کرنے کے لیے لکڑی کا فرش اس کے ساتھ بہترین تاثر دے رہا ہے۔ ادھر بیٹھ کر تو کھانے کا مزہ دوبالا ہو جاۓ گا۔

2- گولائی میں موجود

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا فرنیچر تھوڑا کم فارمل ہو تو پھر آپ گولائی میں موجود میز کا استعمل کریں، اس طرح تمام لوگ کھانے سے زیادہ اچھی طرح لطف اندوز ہو سکیں گے۔ دیکھیں ادھر ماہرین نے کتنی خوبصورتی سے اینگولر فرنیچر کے ساتھ گول میز کونے میں سجائی ہے۔

3- لمبی اور وضع دار

اگر آپ کے پاس تھوڑی سی خالی جگہ ہے تو پھر اپنے جدید گھر میں روایتی انداز لانے کے لیے لکڑی کی میز شامل کرنا بہترین ہے۔ گھر کے درمیان میں موجود اس طرح کی میز نا صرف مل جل کر بیٹھ کر کھانے کے لیے بہترین ہے بلکہ اس طرح کی میز پر آپ اپنے آفس کا کام بھی کر سکتے ہیں اور بچے اپنا ہوم ورک بھی۔ 

4- شاندار انداز

اگر آپ کو لمبائی اور گولائی، دونوں انداز کی میزیں پسند ہیں تو پھر آپ اس طرح کی میز ٹرائی کر کے دیکھیں۔ اس کے کونوں کو گول شکل دی گئی ہے جس سے بہت زبردست انداز مل رہا ہے اور اس کا شاہانہ انداز مکمل کرنے کے لیے منقش لکڑی کا استعمال کیا گیا ہے۔ ہے نا کتنا زبردست انداز؟

5- عصر حاضر کے مطابق لکڑی

اگر آپ اپنے گھر میں بہت زیادہ عصر حاضر کا انداز لانا چاہتے ہیں تو پھر اس طرح کی لکڑی کے سلیب کا استعمال کریں۔ زیادہ تر اس طرح کی لکڑی اخروٹی ہوتی ہے تو ظاہر ہے کہ یہ تھوڑی سی مہنگی بھی ہوتی ہے، اس لیے اگر آپ کا بجٹ اس بات کی اجکزت دیتا ہے کہ آپ کھانے کی میز پر تھوڑا خرچہ کر لیں تو یہ انداز آپ کے لیے بہترین ہے۔ اس کا رف انداز ہی اس کی اصل خوبصورتی ہے۔

6- شیشے کی سطح

شیشے کی میز سے صرف دو ہی نتائج نکلتے ہیں: یا تو آپ اسے پسند کرتے ہیں یا آپ اس سے بہت زیادہ نفرت کرتے ہیں، لیکن ہمارا خیال ہے کہ یہ ایک جدید گھر میں بہت زبردست اضافہ ثابت ہوتیں ہیں۔ شاندار پائیوں اور خوبصورت کرسیوں کے ساتھ یہ میز بہت ہی دلکش لگ رہی ہے۔

7- پرانے اور نۓ کا حسین امتزاج

پرانے زمانے کے انداز والی میز کے ساتھ یہ جدید کرسیاں بہت ہی خوابناک لگ رہی ہیں۔ گہرے رنگ کی لکڑی کے ساتھ کنٹراسٹ کرتی ہوئی سفید کرسیاں اس مدھم رنگ کی تھیم کے ساتھ بہت ہی دلکش تاثر پیش کر رہی ہیں۔ تو اگر آپ بھی اپنے گھر میں ثقافتی انداز لانا چاہتے ہیں تو خوبصورت سے پیانو، اس طرح کی میز کا اپنے گھر میں ضرور اضافہ کریں۔

8- مختلف سیٹنگ

ہمیں تو یہ آئیڈیا بہت ہی زیادہ پسند آیا ہے کہ بڑی سی کھانے کی میز کے ایک طرف باقاعدہ فارمل کرسیاں رکھی جائیں اور دوسری طرف ایک بڑی سی بینچ کا اضافہ کیا جاۓ۔ اس طرح سے آپ کھانے کے دو مختلف انداز مل سکتے ہیں۔ یہ گہرے رنگ کی میز اس مقصد کے لیے بہترین ہے۔

9- چھوٹی اور سادہ

آپ کو ایک بڑی سی کھانے کی میز اپنے گھر میں استعمال کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ  ایک چھوٹی میز بھی چھوٹے گھر کے لیے کافی ہوتی ہے۔ اس تصویر کو دیکھیں یہ کھلے منصوبے والے اس چھوٹے گھر میں کتنی دلکش لگ رہی ہے!

کھانے کے کمرے کی ۱۰ دلکش اور شاندار ڈیزائن بھی ضرور دیکھیں.

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista