پاکستانی گھروں کے لئے10 دلکش لونگ روم ڈیزائن

Namra Farman Namra Farman
Text, 松島潤平建築設計事務所 / JP architects 松島潤平建築設計事務所 / JP architects Salas de estar ecléticas
Loading admin actions …

گھر کے زیادہ تر کمروں جیسے کہ سونے کے کمرے، باورچی خانے اور غسل خانے کے خاص مقاصد اور کام ہوتے ہیں۔ تاہم، پاکستانی گھروں میں، بیٹھک کئی مقاصد کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔ یہ کھانے کے کمرے اور اکثر باورچی خانے کے ساتھ ملی ہوئی ہوتی ہے۔ یہ ایک سماجی جگہ ہوتی ہے جہاں آپ آرام کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے گھروالوں کے ساتھ وقت گزار سکتے ہیں۔ مہمانوں کو بٹھا سکتے ہیں اور اپنے فالتو وقت میں ٹی- وی دیکھ ساکتے ہیں۔

اپنا گھر تعمیر کرتے ہوئے یا اس کی تجدید کرتے ہوئے اگر آپ نے اپنی بیٹھک کو وہ توجہ نہ دی جس کی وہ حقدار ہے تو آپ اسے موثر طریقے سے استعمال نہیں کر سکیں گے اور پچتائیں گے کہ آپ نے کسی پیشہ ور کی مدد کیوں نہیں لی۔ ہم نے آپ کو بتانے کے لیے کہ ڈیزائین سے کس قدر فرق پڑتا ہے، 10 سادہ لیکن دلکش بیٹھکیں منتخب کی ہیں۔ ان میں بہت سے مختلف سٹائیل واضح ہیں جس میں سے آپ اپنے پسندیدہ سٹائیل کا انتخاب کر سکتے ہیں

1۔ دلکش سٹائیل

فرش کو لکڑی کے تختوں سے تبدیل کرنا پرانے گھر کی تجدید کے لیے فوری اور سستا حل ہے۔ اس بیٹھک کی ترتیب میں صرف ایک بڑا صوفہ ہے جو کہ سامان رکھنے والے بینچ کے بالکل متوازی ہے۔ بجائے کمرے کو بہت سے فرنیچر سے بھرنے کے، اس سے کمرا زیادہ کھلا محسوس ہوتا ہے۔ اگر زیادہ لوگوں کو بٹھانے کی ضرورت ہو تو کھانے کی میز کی کرسیاں لائی جا سکتی ہیں۔  بجلی کی بے نقاب تاریں اور کھلی شیلفیں اس کو صنعتی احساس دیتی ہیں.

2۔ گرم اور آرام دہ

ایک اور متوازی ترتیب، جس میں صوفہ ٹی- وی کی طرف ہے اور پس منظر میں دیوار پر لگی شیلفیں کمرے کو سکون بخش بناتی ہیں۔ کھڑکی کے قریب پڑی کرسی باہر صحن کے منظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے بہترین ہے.

3۔ دہاتی دلکشی

اس ڈیزائین میں موجودہ جگہ کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لیے تعمیر شدہ بینچ لگایا گیا ہے۔ رنگ برنگے تکیوں سے بنائی گئی ارام دہ بیٹھک اور اس کے ساتھ فرش پر عمدہ قالین اسے دہاتی احساس دیتے ہیں۔ گملوں میں پودے اور دیوار پر لکڑی کا استعمال قدرتی اجزاء کا اضافہ کرتا ہے اور اسے مزید سکون بخش بناتا ہے

4۔ جدید

HOUSE-04(renovation), dwarf dwarf Salas de estar clássicas

اگر بیٹھک کی چکور شکل ہو تو آرام سے چلنے کے لیے جگہ چھوڑنا نہایت ضروری ہے۔ جدید صوفہ اور بیٹھک کی کرسیاں، بیٹھنے کے لیے جگہ فراہم کرتی ہیں۔ بیٹھک کی ایک طرف آنے جانے کے لیے کھلی چھوڑ دی گئی ہے جبکہ الماریاںدیوار کے ساتھ لگائی گئی ہیں تاکہ وہ راستے میں نہ آئیں۔ پوری بیٹھک میں ہلکے رنگوں کا استعمال جدید احساس میں اضافہ کرتا ہے۔

5۔ لمبا صوفہ

کچھ گھروں میں، بیٹھک کی جگہ لمبی اور تنگ ہوتی ہے۔ اس صورتحال میں سب سے بہترین حل، لمبے صوفے کا استعمال ہے جو یا تو دیوار کے طرف ہو یا بالکونی کی طرف۔ اس ڈیزائن میں سلائیڈنگ دروازے کو کھول کر دونوں حصوں کو آپس میں ملایا جا سکتا ہے تاکہ مہمانوں کے لیےزیادہ جگہ بنائی جا سکے.

6۔ ایک اور لمبی اور تنگ ترتیب

اس تصویر میں تنگ اور لمبی ترتیب کا ایک اور حل دکھایا گیا ہے۔ لمبا صوفہ ایک دیوار کے ساتھ لگایا گیا ہے جبکہ دوسری دیوار کے ساتھ پتلی الماریوں کا استعمال ٹی- وی کے لیے کیا گیا ہے۔ مزید بیٹھنے کی جگہ کے لیے کرسی بھی رکھی گئی ہے۔ مرکزی میز بھی پتلی اور لمبی ہے تاکہ وہ گزرنے کے رستے میں رکاوٹ نہ بنے

7۔ اونچی تقسیم

کھلی ترتیب میں، بیٹھک کو باقی جگہ سےالگ بنانےکے لیے اسے ہلکا سا اونچا بنایا جا سکتا ہے جیسا کہ اس تصویر میں کیا گیا ہے۔ اس آرام دہ ترتیب کو ایک طرف سے رسائی کے لیے کھلی چھوڑا گیا ہے جبکہ مرکزی میز پورے کمرے کو اکٹھا کرتی ہے۔

8۔ ایک اور کھلی ترتیب

اس طرح کے چھوٹے اپارٹمنٹ میں، بیٹھک میں ایل-شکل کے صوفے کا استعمال کیا گیا ہے جو کہ ٹی- وی کے متوازی ہے۔ کمرے میں نیچے فرنیچر کا استعمال اسے ہودار بناتا ہے اور کھڑکیوں سے آنے والی قدرتی روشنی میں بھی اضافہ کرتا ہے

9۔ سکون بخش رنگ

K's HOUSE, dwarf dwarf Salas de estar escandinavas

اس اپارٹمنٹ میں پوشش شدہ صوفہ اور انڑے کی شکل کی میز اسے بھرا ہوا لگنے سے بچاتی ہے۔ کھانے کے حصے میں موجود فالتو کرسیاں مہمانوں کی موجودگی میں کارآمد ثابت ہوں گی۔ سکون بخش رنگوں کا استعمال اور لکڑی کے رنگ اسے آرام دہ بناتے ہیں جبکہ قالین اور نقطوں والی تکیے اس کی گرمائیش میں اضافہ کرتے ہیں۔

10۔ اصطفائی بیٹھک

H's HOUSE, dwarf dwarf Salas de estar clássicas

چمڑے اور لکڑی کا استعمال اس بیٹھک کو عیش و عشرت سے بھر پور بناتا ہے۔ رنگ برنگے قالین، دلکش صوفہ اور شاندار لیمپ جہاں اس میں عیش کا عنصر ڈالتے ہیں وہیں انتہائی جدید ٹی- وی اس میں ماڈرن احساس پیدا کرتا ہے۔ تاہم، تمام اجزاء مل کر ایک دلکش اور آرام دہ بیٹھک بناتے ہیں.

Precisa de ajuda para projetar a sua casa?
Entre em contato!

Destaques da nossa revista